قاہرہ،28اپریل(ایجنسی) پوپ فرانسس مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ پوپ کے مطابق ان کا یہ دورہ خطے کے مسیحیوں کے لیے حوصلہ افزائی اور ہمدری کی علامت ہو گا۔ پوپ مصر کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وہ جامعہ الاظہر کی
جانب سے امن کے موضوع پر کرائے جانے والے ایک اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ہفتے کی صبح پوپ فرانسس ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کریں گے۔ پوپ فرانسس ایک ایسے موقع پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جب تین ہفتے قبل ہی مصر میں دو قبطی کلیساؤں پر حملے کیے گئے تھے۔